کراچی میں شہری کو قتل کرنے آئے حملہ آور کی پستول نہ چلنے سے شہری بچ گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ واقعہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن رشید آباد میں پیش آیا جہاں ٹارگٹ کلنگ کے دوران قاتلانہ حملے میں شہری بال بال بچ گیا۔ ذرائع کے مطابق شہری سیاسی کارکن تھا اور ٹارگٹ کلر بائیک پر شہری کا تعاقب کر رہا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری جیسے ہی گلی میں داخل ہوتا ہے، مبینہ ٹارگٹ کلر ہیلمٹ پہنے دوڑتا ہوا اسکا پیچھا کرتا ہے۔ موقع دیکھ کر ملزم پستول نکال کر گولیاں چلانے کی کوشش کرتا ہے لیکن پستول نہیں چلتی۔
بلدیہ ٹاون میں ٹارگٹ کلر کی پستول میں گولی پھنس گئی اور نعیم نامی شہری بچ گیا !#Karachi #Baldia #Killing #Police pic.twitter.com/7MOumVDnVn
— Ahmer Rehman Khan 🇵🇰 (@ahmerrehmankhan) May 1, 2023
ویڈیو میں ملزم پھر اپنی پستول لوڈ کرکے گولی چلانے کی کوشش کرتا ہے لیکن دوبارہ گولی پھنس جاتی ہے جس کے بعد حملہ آور واپس بھاگ جاتا ہے۔ اس قاتلانہ حملے میں محفوظ رہنے والا شخص رشیدآباد کا ہی رہائشی ہے۔
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نیٹ ورک چلانے والی عورت بے نقاب
اس واقعے سے متعلق ایس ایس پی پولیس ویسٹ فدا حسین جانوری نے بتایا کہ محمد نعیم نامی شہری نے کچھ روز قبل ایک سیاسی جماعت چھوڑ کر دوسری سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کی تھی۔