نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ


کراچی، چوتھے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا چوتھا میچ آج کراچی نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان کو 5 میچز کی اس سیریز میں 0-3 سے برتری حاصل ہے۔

پاکستان کی جانب سے قومی ٹیم میں پانچ بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ شان مسعود، اسامہ میر، افتخار احمد اور محمد حارث کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ورلڈ نمبر 1 بننے کیلئے پاکستان کو وائٹ واش کی ضرورت

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اگر نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی ون ڈے سیریز 0-5 سے جیت لیتی ہے تو پاکستان ون ڈے کرکٹ میں دنیا کی نمبر 1 ٹیم بن جائے گی۔ صرف ایک وائٹ واش پاکستان کو پانچویں نمبر سے نمبر 1 بنا دے گا۔


متعلقہ خبریں