ایف آئی اے نے انٹرپول کے ذریعے فرحت شہزادی کو گرفتار کر کے پاکستان لانے کا فیصلہ کر لیا۔
فرح گوگی کیخلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج، تحقیقات شروع
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے میں فرحت شہزادی کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت ہوئی، ایف آئی اے نے فرحت شہزادی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کر لیا۔
فرح گوگی نے تحائف بیچے ہی نہیں، پی ٹی آئی کا قانونی کاروائی کا فیصلہ
فرحت شہزادی کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد بذریعہ انٹرپول اس کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی،عدالت فرحت شہزادی کو منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔
پنکی پیرنی، فرح گوگی اور القادر ٹرسٹ کا حساب باقی ہے، رانا ثنااللہ
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے فرحت شہزادی کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کر لیے، فرحت شہزادی اپنے خلاف جاری تحقیقات سے بچنے کے لیے ملک سے پہلے ہی فرار ہے۔