گزشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستان میں ڈالر کی سپلائی16 فیصد بڑھ گئی، مستقبل میں پاکستانی کرنسی کے مزید مضبوط ہونے کا امکان ہے۔
آج ڈالر 283.59 کا ،مئی کےآخر میں قیمت کہاں تک جائیگی؟ تہلکہ خیز پیشگوئی
آپٹیمس کیپیٹل منیجمنٹ کے مطابق پاکستان کی نیٹ فارن ایکسچینج ڈیریویٹیو پوزیشن فروری کے مقابلے میں 16 فیصد بہتری کے ساتھ منفی 5.7 ارب ڈالر سے کم ہو کر منفی 4.8 ارب ڈالر ہوگئی ہے۔
پاکستان کیلئے بیل آؤٹ پروگرام، ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز کا اجرا ہو گا
اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان کا ڈومیسٹک کمرشل بینکوں کا قرضہ جو کہ فروری میں 5.7 ارب ڈالر تھا، مارچ میں کم ہو کر 4.8 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔
ڈالر سپلائی بہتر ہونے کا بہت معمولی فرق روپے کی قدر پر پڑا ہے اور مسلسل تیسرے کاروباری دن روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے، روپے کی قدر 0.08 فیصد بہتری کے ساتھ بڑھ کر ایک ڈالر کے مقابلے میں 283.59 رہی۔
پاکستان کیلئے بیل آؤٹ پروگرام، ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز کا اجرا ہو گا
خیال رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے روپے کی قدر میں بہتری کا تسلسل قائم ہے۔