آٹے کی قیمت میں بڑی کمی کیسے ہو سکتی ہے؟ فلور ملز ایسوسی ایشن نے بتا دیا

فائل فوٹو


روس سے گندم درآمد کی جائے تو پاکستان میں آٹے کی قیمت 110 روپے فی کلو تک آ جائے گی جو اس وقت 150 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

یہ دعویٰ چیئرمین پاکستان فلور ملرز ایسوسی ایشن (ساؤتھ زون) چوہدری عامر عبداللہ نے کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس (سی ای ای جے) سے وابستہ صحافیوں کے ایک گروپ کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ روس سے درآمد کی گئی گندم کی قیمت تقریباً 9,500 روپے فی ٹن ہے جو کہ کراچی میں گندم کی مقامی قیمتوں 12,500 سے 14,500 فی ٹن سے کافی کم ہے۔

آٹاتقسیم کی مد میں 20 ارب کی چوری ،شاہد خاقان عباسی نے وضاحت کردی

انہوں نے ریمارکس دیئے کہ ہم روسی گندم کی درآمد کے ذریعے مختلف ممالک کو آٹا برآمد کر سکتے ہیں کیونکہ روسی گندم کا معیار زیادہ ہے اور یہ یوکرین سے عام طور پر درآمد کی جانے والی گندم سے بھی بہتر ہے۔


متعلقہ خبریں