عمران خان کو قومی خزانے کو تقریباً 60 ارب روپے کا چونا لگانے پر گرفتار کیا گیا، ذیشان ملک


مسلم لیگ کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے سیاسی سیکرٹری اور قریبی ساتھی ذیشان ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کو قومی خزانے کو تقریباً 60 ارب روپے کا چونا لگانے پر گرفتار کیا ہے.

ذیشان ملک نے کہا کہ یہ پیسہ پاکستانی عوام کی امانت تھی اس پیسوں کو قومی خزانے میں جمع کرنے کی بجائے القادر ٹرسٹ بنا کر لوٹ لیا گیا تھا۔

دوسری جانب نیب کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری چیئرمین نیب کی ہدایت پر ہوئی۔

عمران خان کو بحریہ ٹاؤن القادر یونیورسٹی کیس میں نیب نے گرفتار کیا

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ عمران خان پر نیب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 9 اے کے تحت کرپشن اور بدعنوانی کا الزام ہے۔

نیب کے اعلامیے کے مطابق عمران خان کو نیب آرڈیننس کی شق 34 اے، 18 ای اور 24 اے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق عمران خان اس وقت نیب راولپنڈی کے دفتر میں موجود ہیں۔ کچھ ہی دیر میں عمران خان کا میڈیکل کرایا جائے گا۔ عمران خان کو احتساب عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

توشہ خانہ چور، ایسے مجرم کا ٹھکانہ صرف جیل ہی ہے، ن لیگ کا ٹوئٹ

سابق وزیراعظم عمران خان کے میڈیکل کے لیے پولی کلینک کا 7 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فرید اللہ شاہ میڈیکل بورڈ کے سربراہ ہوں گے۔ شعبہ امراض دل، آرتھو میڈیکل، میڈیسن اور پتھالوجسٹ بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ میڈیکل رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کی جائے گی۔

 

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں