اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ یہ ملک جدوجہد کا متقاضی ہے جو عوام نے کرنی ہے۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری قانونی ہے تو پھر آئی جی پنجاب اور سیکرٹری داخلہ پر توہین عدالت کیسی ؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کی وجہ سے پورے پاکستان میں غم و غصہ ہے۔ پاکستان میں سول ادارے مکمل طور پر ختم کر دیئے گئے ہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ ملک میں آئین کو اور انتخابات کو ختم کیا گیا۔ عدلیہ کو ختم کر دیا گیا۔ اب یہ ملک ایک جدوجہد کا متقاضی ہے اور اگر عوام جدوجہد کرے گی تو حق ملے گا اور اگر جدوجہد نہیں کریں گے تو عوام اپنے حقوق کھو دیں گے۔
یہ ملک ایک جدوجہد کا متقاضی ہے جو عوام نے کرنی ہے، پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری@fawadchaudhry @PTIofficial pic.twitter.com/x1Jen1tdC3
— HUM News اردو (@humnews_urdu) May 9, 2023