اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو آج پولیس لائن میں عدالت لگا کر وہاں پیش کیا جائے گا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آج ایف ایٹ کچہری کے بجائے پولیس لائن میں پیش کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان کو آج نیو پولیس گیسٹ ہاؤس، پولیس لائن ہیڈکوارٹر، ایچ 11 ون میں لایا جائے گا۔ جہاں عدالت لگا کر انہیں نیب عدالت کے جج کے سامنے پیش کیا جائے گا جبکہ الیکشن کمیشن اور عمران خان کا کیس بھی یہیں سنا جائے گا۔
اس سے قبل عمران خان کو ایف 8، کورٹ کمپلیکس اسلام آباد اور جوڈیشل کمپلیکس جی 11 فور اسلام آباد میں پیش کیا جانا تھا۔