شاہین آفریدی کی دادی انتقال کر گئیں

Shaheen Afridi

ہائی وولٹیج میچ سے پہلے شاہین آفریدی کے بیان نے بھارتی بلے بازوں کی نیندیں اڑا دیں


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی دادی انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ میری دادی انتقال کر گئی ہیں، خوبصورت روح نے آج اپنی آخری سانس لی ، مرحومہ کو آبائی قبرستان لنڈی کوتل تاتارا گراؤنڈ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ مرحومہ ایاز آفریدی کی والدہ، ملک دریا خان زخہ خیل کی چچی اور ریاض آفریدی سابق ٹیسٹ کرکٹر کی دادی تھیں۔

مرحومہ کے انتقال پر شاہین آفریدی کو تعزیتی پیغامات موصول ہورہے ہیں ۔


متعلقہ خبریں