قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، 9مئی کو قو می سطح پر یوم سیاہ کے طورپر منانے کا اعلان


اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں 9 مئی کو قومی سطح پر یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

9 مئی کی ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزمان کو 72گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا حکم

وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں تشدد اور شرپسندی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، تشدد اور شرپسندی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔

جاری کردہ اعلامیے کے تحت شرکائے اجلاس نے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا، سیاسی فائدے کے حصول کیلئے جلاؤ، گھیراؤ اور فوجی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ فوجی تنصیبات اور عوامی املاک کی حرمت و وقار کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

پاور شو کرنیکا فیصلہ، دو ہفتوں کی بات ہے، معاملات ٹھیک ہو جائیں گے، عمران خان

اجلاس میں کہا گیا کہ 9 مئی کے یوم سیاہ میں ملوث تمام عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، فوجی تنصیبات اور مقامات پر حملہ کرنے والوں کیخلاف کوئی رعایت نہیں برتیں گے۔

اعلامیے کے تحت اجلاس کے شرکا نے شہدا اور ان کے اہل خانہ کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا، سوشل میڈیا کے قواعد وضوابط کے سختی سے نفاذ وقواعد پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ بیرونی سرپرستی اور داخلی سہولت کاری سے کئے گئے پروپیگنڈے کا تدارک کیا جائے۔

9مئی کو ہونےوالے واقعات انتہائی شرمناک ہیں،فواد چوہدری

جاری کردہ اعلامیے کے تحت وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بڑھتے ہوئے پیچیدہ جیو اسٹریٹجک ماحول میں قومی اتحاد اور یگانگت پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ سیاسی اختلافات محاذ آرائی کے بجائے جمہوری اقدار کے مطابق مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں۔


متعلقہ خبریں