جمائما نے بیٹوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کی حقیقت بتا دی


لندن: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بیٹوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق بتا دیا۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے دونوں بیٹوں کے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق بتایا کہ جعلی اکاؤنٹس کو میرے بچوں سے منسوب کیا جا رہا ہے۔

جمائما نے بلیو ٹک کی بحالی پر ایلون مسک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹوں کے نام سے اکاؤنٹس سیاسی ایجنڈے کے تحت جعل سازوں کی جانب سے بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی اطلاع کے لیے بتادوں میرے بچے سوشل میڈیا پر نہیں ہیں اور نہ ان کا سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس بنانے کا کوئی ارادہ ہے۔  یہ بالکل وہی معاملہ ہے جس کا مجھے ڈر تھا جب ٹوئٹر نے ویری فکیشن بلیو ٹک کو ہٹا دیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر فرزانہ امجد نامی صارف نے جمائما سے سلیمان خان اور قاسم خان کے نام سے بنائے گئے اکاؤنٹس کی تصدیق چاہی تھی۔


متعلقہ خبریں