پٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کے تاثر کی تردید

پٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم ڈویژن نے یکم جولائی سے پٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کے تاثر کی تردید کردی۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق یکم جولائی سے پیٹرولیم لیوی میں 10روپے فی لٹر اضافے کا تاثر درست نہیں۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد 60 روپے مقرر کی گئی ہے، 60 روپے فی لیٹر لیوی ہر صورت میں لگنا ضروری نہیں۔

ذرائع کے مطابق ضرورت کے مطابق لیوی میں اضافہ کیا جا سکے گا، اس وقت پیٹرول اورڈیزل پر لیوی کی شرح 50 روپے فی لیٹر ہے۔


متعلقہ خبریں