آئی سی سی شیڈول سے متعلق پی سی بی کا رد عمل سامنے آگیا

pcb

کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بھاری اضافہ پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ورلڈکپ 2023 کا شیڈول جاری کرنے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق بھارت کے دورے اور میچ وینیو سے متعلق حکومت کی کلیئرنس درکار ہوتی ہے۔ اس حوالے سے حکومت کی جانب سے جو بھی ہدایت ملی آئی سی سی کو آگاہ کریں گے۔

پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر، ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان

آئی سی سی کے جاری کردہ شیڈول میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائینگ راؤنڈ میں جیتنے والی ٹیم سے حیدرآباد میں کھیلے گا۔ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں بھارت کے سب سے بڑے ‘نریندرا مودی اسٹیڈیم’ میں پاک بھارت ٹاکرا کا میدان سجے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پی سی بی کی جانب سے ورلڈکپ 2023 کے میچز بھارتی شہر ممبئی میں کھیلے جانے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ پی سی بی نے آئی سی سی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی ٹیم ممبئی سفر نہیں کرے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ممبئی محفوظ نہیں۔

احمد آباد کے بعد پاکستان ٹیم کا ممبئی میں بھی کھیلنے سے انکار

یہ بھی ذہن میں رہے کہ پی سی بی نے اپنے ورلڈکپ کے میچز بھارتی شہر احمد آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔


متعلقہ خبریں