امن تباہ کرنے والوں کیلئے چھپنے کی کوئی جگہ نہیں: وزیر اعظم کا فوجی جوانوں اور افسران سے خطاب

امن تباہ کرنے والوں کیلئے چھپنے کی کوئی جگہ نہیں: وزیر اعظم کا فوجی جوانوں اور افسران سے خطاب

پارہ چنار: وزیراعظم نے کہا ہے کہ امن تباہ کرنے، دہشت گردی کرنے والوں، ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کیلئے چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

ایثار و قربانی کے جذبے کے بغیر قوم ترقی نہیں کرسکتی، وزیراعظم شہباز شریف

انہوں نے یہ بات عید الاضحیٰ کے دن چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کے ہمراہ فوجی افسران اور جوانوں سے خطاب کے دوران کہی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت وزیراعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف نے عید کی نماز فوج کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ ادا کی اور انہیں عید کی مبارک پیش کی۔

وزیراعظم کے ہمراہ جمعرات کی صبح پاکستان اور افغانستان کے سرحد ی مقام پارہ چنار پہنچنے والوں میں وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی تھیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے فوج کے اعلیٰ جذبے، عسکری تیاری اور اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کی تعریف کی۔

فوجی افسران و جوانوں سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ آج میں عید کا دن آپ کے ساتھ گزار رہا ہوں تاکہ مادروطن کی سرحدوں کی جرأت و بہادری سے حفاظت کرنے والے اپنے افسروں اور جوانوں کی کاوش اور جذبے کو خراج تحسین پیش کروں۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے افسر اور جوان اپنے ذاتی آرام اور سکون کو چھوڑ کر وطن عزیز کے تحفظ، دفاع اور سلامتی کا عظیم فریضہ انجام دیتے ہیں، موسم اور حالات کی سختیوں کو برداشت کرتے ہیں اور ہر طرح کی مشکلات اور مصائب کا سامنا کرکے مادر وطن کی سرحدوں کا پہرہ دیتے ہیں جس پر قوم آپ سب کو سلام پیش کرتی ہے۔

آئی ایم ایف معاہدے کیلئے مزید 215 ارب روپے کے ٹیکس لگا رہے ہیں، اسحاق ڈار

وزیراعظم  نے کہا کہ عید سمیت خوشیوں کے تہوار ہوں یا کوئی غم کا موقع ہو، افسر اور جوان انفرادی اور اجتماعی طورپر وطن کی حفاظت کے فرض کو ترجیح دیتے ہیں، ہم آپ کے اس جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ آج میں آرمی، ائیر فورس اور بحریہ کے افسروں اور جوانوں کی خدمت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے آہنی عزم کے ساتھ وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کا مقدس فرض نبھاتے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پوری قوم اور بطور خاص افواج پاکستان کے افسروں اور جوانوں کو عید کی مبارک پیش کی۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا امن تباہ کرنے، دہشت گردی کرنے والوں، ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کیلئے چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ہے، پاکستانی قوم کی پاکستانیت نے ملک میں فتنہ فساد، انتشار اور افراتفری پیدا کرنے والی قوتوں کے مذموم منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ ان قوتوں کو شکست ہوئی ہے جو اپنے مذموم ایجنڈے کیلئے قوم میں تقسیم اور دراڑپیدا کرنا چاہتی تھیں، شہدا پاکستان و قوم کا سرمایہ افتخار ہیں، ان کی عزت وحرمت ہمیں ہر چیز پر مقدم ہے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے شہداء کی یادگار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

عدم استحکام کیلئے بیرونی اور اندرونی قوتوں میں گٹھ جوڑبے نقاب ہو چکا، آرمی چیف

قبل ازیں پارہ چنار آمد پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کمانڈر 11 کور کے علاوہ صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔


متعلقہ خبریں