پرویز خٹک نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں، زاہد گشکوری


سینئر صحافی زاہد گشکوری نےانکشاف کیا ہے کہ پرویز خٹک سے 70 ایم پی اے خیبر پختونخواہ سے جبکہ نیشنل اسمبلی کے  19 ممبرز ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ 

ہم نیوز انویسٹی گیشن ٹیم کے ہیڈ زاہد گشکوری نے کہا ہے کہ ہمارے پاس پرویز  کے خاندانی ذرائع سے یہ خبرملی ہے کہ پرویز خٹک نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں۔

سینئر صحافی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے پرویز خٹک نے 70 ایم پی ایز سے خیبر پختونخواہ میں ملاقاتیں کیں ہیں جبکہ نیشنل اسمبلی سے بھی 19 ارکان نے ملاقاتیں کی ہیں ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ تقریباً 100 کے قریب ارکان سے وہ ملاقاتیں کر چکے ہیں وہ جلد ہی اپنا فیصلہ قوم کے سامنے رکھنے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس کے بات کے قوی چانسز ہیں کہ وہ اگلے ہفتے اسلام آباد میں بہت بڑی پریس کانفرنس کریں گے۔


متعلقہ خبریں