پرویز خٹک کا پی ٹی آئی کے مستعفی رہنماؤں سے رابطہ


سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے پی ٹی آئی سے مستعفی ہونے والے رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے ۔

خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے سابق وزرا اور اراکین اسمبلی کو ساتھ چلنے کی دعوت دی ہے۔

پرویز خٹک نے اقبال وزیر ، ہشام انعام اللہ ، اجمل وزیر، شوکت علی سمیت کئی رہنماؤں سے رابطہ کیا اور اپنے حلقے کے رہنماؤں کو بھی ساتھ دینے کی درخواست کی۔

تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے پرویز خٹک کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 دن میں جواب طلب کیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ پارٹی رہنماؤں کو پارٹی چھوڑنے پر آمادہ کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں