آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں بارش کا امکان

بارش اور پہاڑوں پر برفباری

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا میں بارش جبکہ خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی بلوچستان اور زیریں سندھ میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیاہے، مری، گلیات،راولپنڈی،جہلم،اٹک،چکوال اورسرگودھا میں بھی بارش کا امکان ہے۔

میانوالی،فیصل آباد،جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر،نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد،لاہور، بھکر، لیہ، ساہیوال، بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور، تونسہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،قصور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، چکوال میں بارش جبکہ اٹک،جہلم، فیصل آباد، ساہیوال اور ڈیرہ غازی خان میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کراچی میں 9 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ژوب، زیارت، موسیٰ خیل، بارکھان، لورالائی،قلعہ سیف اللہ، کوہلو، سبی،نصیرآباد،ہرنائی،ڈیرہ بگٹی، قلات،خضدار، لسبیلہ اور آوران میں بارش کا امکان ہے۔

لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد،تھرپارکر، مٹھی، پڈعیدن، عمرکوٹ،سانگھڑ، میرپور خاص، حیدر آباد، جامشورو، سکھر، گھوٹکی،ٹھٹھہ اور کراچی میں بارشجبکہ دادو اور گردونواح میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ،ایبٹ آباد،مالاکنڈ، بالاکوٹ،چارسدہ،مردان،پشاور،کوہاٹ،کرم، بنوں، وزیرستان اورڈی آئی خان میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے چترال، دیر، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، مردان اور کوہاٹ میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔


متعلقہ خبریں