پنجاب اور سندھ پولیس بے بس؟ کچے کے آپریشن ناکام، انڈس ہائی وے سے 2 افراد اغوا


راجن پور: صوبہ پنجاب اور سندھ پولیس کی جانب سے تسلسل  کے ساتھ کچے کے علاقے میں کیے جانے والے آپریشن اس لحاظ سے ناکام ثابت ہوئے ہیں کہ انڈس ہائی وے سے مزید افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

ڈاکوؤں نے مغویوں کو قتل کردیا، نعشیں اٹھانے پر پنجاب اور سندھ پولیس میں تنازع

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کی ایک ٹولی راجن پور میں انڈس ہائی وے سے دو افراد کو اغوا کر کے اپنے ہمراہ کچے کے علاقے میں لے گئی ہے۔

پولیس ابھی تک مغویوں کو بازیاب کرانے میں بے بس دکھائی دے رہی ہے اور ناکام بھی ثابت ہوئی ہے۔ اس حوالے سے علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں اغوا ہونے والے افراد کو اندرون کچے کے علاقے سے اغوا کیا گیا ہے۔

راولپنڈی کا ٹیکسی ڈرائیور کچے کے ڈاکوئوں کے ہاتھوں بیدردی سےقتل

واضح رہے کہ کشمور سے اغوا کیے جانے والے ایس ایچ او سمیت تین اہلکاروں کو بھی تاحال بازیاب نہیں کرایا جا سکا ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کو بازیاب کرانے کے لیے آپریشن جاری ہے جس کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔

کچے میں آپریشن: 27ہائی پروفائل ڈاکوؤں کےسرکی قیمت مقرر

اس حوالے سے ایس ایس پی عرفان سموں کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے تیغانی گینگ نے اہلکاروں کو اغوا کیا ہے۔


متعلقہ خبریں