سوشل میڈیاایپ کے ذریعے قرض لینا شہری کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی بن گیا، بے روزگار شخص نے خودکشی کر لی۔
42 سالہ محمد مسعود نے بچوں کی فیس اور مکان کا کرایہ ادا کرنے کیلئے 13 ہزار روپے کا قرضہ لیا تھا۔
سود سمیت قرضہ واپس نہ کر سکنے پر ایک دوسری قرض ایپ سے قرضہ لیا جو چند ہفتوں میں سود کے اضافے سے7 لاکھ روپے تک پہنچ گیا۔
قرض دینے والوں کی دھمکیوں سےتنگ آکر 2 بچوں کے باپ نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔
اہلیہ کا کہنا تھا کہ شوہر چھ ماہ پہلے بے روزگار ہو گیا تھا، بچوں کی فیس اور گھر کا کرایہ ادا کرنے کیلئے انہوں قرض فراہم کرنے والی ایپ سے قرضہ لیا تھا جو سود لگنے کے بعد 7 لاکھ تک پہنچ گیا۔
ایپ والے انہیں روزانہ دھمکیاں دیتے اور تنگ کرنا شروع ہو گئے تھےاور قانون کاروائی کی بھی دھمکیاں دیتے تھے۔
بھائی نے بتایا کہ مسعود نے اپنی خودکشی کے حوالے سے رپورٹ تھانہ ریس کورس میں درج کروائی تھی ۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ میرے بھائی کی خودکشی کے بعد قرض فراہم کرنے والے اب بھی دھمکیاں دے رہے ہیں کہ ان کیخلاف قانونی کاروائی کیلئے درخواست دے رہے ہیں۔