متحدہ عرب امارات میں نئے اسلامی سال کے آغاز پر عام تعطیل کا اعلان

uae

متحدہ عرب امارات نے سال 2024ء کیلئے سرکاری چھٹیوں کا اعلان کردیا


متحدہ عرب امارات کی حکومت نے نئے اسلامی سال کے آغاز پرملازمین کے لئے سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق حکومت نے اسلامی سال کے پہلے دن جوکہ 21 جولائی بروز جمعہ ہونے کا امکان ہے، ملازمین کو چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے علاوہ عمان نے بھی نئے ہجری سال 1445ھ کے آغاز پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، عمان حکومت نے جمعرات 20 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، نجی و سرکاری ملازمین کو یکم محرم کو چھٹی ہو گی۔

محرم الحرام کا چاند 18 جولائی کو نظر آنے کا قوی امکان ہے

ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے صدرابراہیم الجروان کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ یکم محرم کا آغاز 19 جولائی بروز بدھ ہونے کا امکان ہے لیکن حتمی فیصلہ چاند دیکھنے کے بعد ہی کیا جاتا ہے۔

نئے اسلامی سال کے آغاز پر کویت میں وزراء کونسل نے 19 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ 20 جولائی بروز جمعرات کو بھی چھٹی ہو گی، اس طرح اسلامی سال کے آغاز پر کویتی باشندے چار چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں