پرویز خٹک اپنا ایک گروپ یا پارٹی بنائیں گے ، فیصل واوڈا

Faisal Vawda

فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پرویز خٹک نے پی ٹی آئی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے مثبت کام کیا۔

ہم نیوز کے پروگرام ” پاور پالیٹکس ” میں سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پرویز خٹک کی رائے کو مدنظر رکھنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پرویز خٹک اپنا ایک گروپ یا پارٹی بنائیں گے ،پرویز خٹک اپنا ایک تگڑا گروپ بنائیں گے جو بعد میں پارٹی کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کاسیدھا کیس ہے اس میں معافی ہو ہی نہیں سکتی، 190ملین پاونڈ کی بہتی گنگا میں سب نے ہاتھ دھوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں