پی ٹی آئی کی ایک اور رہنما نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا


لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی نیلم حیات ملک نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

سابق رکن پنجاب اسمبلی نیلم حیات ملک نے 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تشدد اور توڑ پھوڑ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتیں۔

انہوں نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد لاہور کی قیادت نے عوام کو کور کمانڈر کے گھر پر دھاوا بولنے کے لیے اُکسایا جس کے نتیجے میں پُرتشدد واقعات رونما ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی آئی ایم ایف کو وعدے پورے کرنے کی یقین دہائی

نیلم حیات ملک نے کہا کہ ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ فوج نے اس ملک کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کا فوج مخالف بیانیہ اس ملک کے مفاد میں نہیں لہذا میں پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہوں۔


متعلقہ خبریں