کراچی اور لاہور میں ٹماٹر کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافے نے شہریوں کو پریشان کر دیا۔ شہرِ قائد میں ایک کلو ٹماٹر کی قیمت 160 روپے جبکہ لاہور میں 40 روپے کے اضافے کے بعد 120 روپے ہو گئی ہے۔
کراچی میں دو روز قبل ٹماٹر 60 روپے اور لاہور میں 80 روپے کلو فروخت ہو رہے تھے۔
بھارت میں ٹماٹر پیٹرول سے مہنگا ہو گیا
اس حوالے سے دکانداروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے ٹماٹر کی قلت بڑھ رہی ہے، کوئٹہ سے 10 کے بجائے ٹماٹر کے 3 ٹرک آ رہے ہیں ۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں دیگر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔