سویڈیش پولیس نے قرآن مجید جلانے کی ناپاک جسارت کے بعد اسرائیلی سفارتخانے کے باہر تورات اور بائبل کے صحیفے بھی جلانے کی اجازت دےد ی۔
کویت کا سویڈش زبان میں قرآن مجید کے ایک لاکھ نسخوں کی اشاعت کا اعلان
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈش پولیس کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کا اجازت نامہ جاری کیا گیا جس کےمطابق اسرائیلی سفارتخانے کے باہر تورات اور بائبل کے صحیفوں کو نذر آتش کیا جائے گا۔
اسرائیل حکومت نے سویڈش سے احتجاج روکنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ تمام مذاہب کی مُقدس کتابوں کا احترام سب پر لازم ہے۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم سویڈن سے مقدس کتابوں کو جلانے سے روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔