بجلی مزید مہنگی، بنیادی ٹیرف میں اضافہ، اب آپ کا بل کتنا آسکتا ہے؟جانیے

electricity bill

آزاد کشمیر بجلی قیمتوں میں اضافہ واپس


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری تھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹریف میں اضافے کے بعد ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کا بل بڑھ کر 1836 روپے آئے گا۔

نیپرا نے سو یونٹ استعمال کرنے والوں کا بنیادی ٹیرف 13.4 روپے فی یونٹ سے بڑھا کر 18.36 روپے فی یونٹ کر دیا ہے۔

اس کے ساتھ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کا بل ماہانہ بل 3700 روپے سے بڑھ کر 4700 روپے ہو جائے گا کیونکہ ان کا بنیادی ٹیرف 23.91 فی یونٹ ہوگا۔

300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا بل 6000 سے 8000 روپے کے درمیان ہوگا جب کہ 400 یونٹ استعمال کرنے والوں کے بل 12300 روپے تک جائے گا۔

اس کے علاوہ 500 یونٹ استعمال کرنے والوں کے بل 13000 سے 16000 روپے کے درمیان آئے گا۔


متعلقہ خبریں