اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودھری کے بیٹے روڈ حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودھری کے بیٹے حنضہ طارق سیونتھ ایونیو میں روڈ حادثے کا شکار ہوئے۔ حنضہ طارق کی گاڑی موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے سڑک کنارے کھمبے سے جا ٹکرائی اور الٹ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز خٹک نے قوم کے سامنے بڑا اہم سوال چھوڑا ہے، غریدہ فاروقی
حنضہ طارق روڈ حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
بریکنگ نیوز: مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودھری کے بیٹے اسلام آباد میں روڈ حادثے میں جاں بحق۔۔۔
براہ راست نشریات: https://t.co/o3h2g6x4nB pic.twitter.com/SLdlpMrsEw— HUM News (@humnewspakistan) July 17, 2023