ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ ، 60 لاکھ ، 66 ہزار ، 874 ہو گئی

فوٹو: فائل


الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا۔ جس کے مطابق ملک میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 60 لاکھ 66 ہزار 874 ہے۔

ڈیٹا کے مطابق مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 80 لاکھ  99 ہزار 615 جبکہ خواتین ووٹرذ کی تعداد 5 کروڑ 79 لاکھ 67 ہزار 259 ہے ، اس تناسب سے مرد ووٹرز کی شرح 54.02 فیصد اور خواتین کی شرح 45.98 فیصد بنتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 35 ہزار 387 ، پنجاب میں 7 کروڑ 16 لاکھ 6 ہزار 378، سندھ میں 2 کروڑ 65 لاکھ 29 ہزار 136 ،خیبر پختونخوا میں 2 کروڑ 16 لاکھ 21 ہزار 211 ، بلوچستان میں 52 لاکھ 74 ہزار 761 ہے۔

اسلام آباد میں مرد ووٹرز کی شرح 52.51 فیصد اور خواتین کی 47.49 فیصد ہے، پنجاب میں مرد ووٹرز کی شرح 53.64 اور خواتین کی 46.35 فیصد، سندھ میں مرد ووٹرز کی شرح 54.23 اور خواتین کی 45.77 فیصد ہے۔

خیبر پختونخوا میں مرد ووٹرز کی شرح 54.56 اور خواتین کی 45.44 فیصد اور  بلوچستان میں مرد ووٹرز کی شرح 56.17 اور خواتین کی 43.83 فیصد ہے۔

الیکشن کمیشن، عام انتخابات 2023 میں انتخابی نشانات الاٹ کرنے کیلئے درخواستیں طلب

الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی عمروں کا ڈیٹا بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق 18 سے 25 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 35 لاکھ 26 ہزار 34 ، 26 سے 35 سال کی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 70 ہزار445 ، 36 سے 45 سال کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 66 ہزار 976، 46 سے 55 سال تک کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 81 لاکھ 19 ہزار 968، 56 سے 65 سال کی تعداد ایک کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار 635 ، 66 سال سے بڑے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ 90 ہزار 816 ہے۔

الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا 20 جون تک کا ڈیٹا جاری کیا ہے اورعام انتخابات کیلئے ووٹرز رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 جولائی ہے۔


متعلقہ خبریں