لیسکو نے گھریلو صارفین کے لیے نئے کنکشن کی فیس میں اضافہ کردیا


لیسکو نے گھریلو صارفین کے لیے نئے کنکشن کی فیس میں اضافہ کردیا ہے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے نیو کنکشن کی فیس میں اضافے کا فیصلہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا۔

بجلی پیک آورز کے دورانیے میں اضافہ کر دیا گیا

سنگل فیز کنکشن کی کیپیٹل کاسٹ 4 ہزار سے بڑھا کر 7ہزار 400 روپے کردی گئی۔ اضافے کے بعد سنگل فیزمیٹرکا مجموعی ڈیمانڈ نوٹس 10ہزارکا ہوجائیگا۔

تھری فیزمیٹرکی کیپیٹل کاسٹ 15 ہزار سے بڑھا کر 33ہزار روپے کردی گئی، تھری فیزکنکشن کیلئے ڈیمانڈ نوٹس پر 42ہزار روپے تک ادائیگی کرنا ہوگی۔

بجلی صارفین پر 3.23 روپے فی یونٹ ایف سی سرچارج عائد

حکام کے مطابق میٹریل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ڈیمانڈ نوٹس فیس میں اضافہ کیا گیا۔

ڈائریکٹر کسٹمرسروسزنے آپریشن سرکلز کے سربراہان کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ اضافی قیمت کا فیصلہ جون سے نافذالعمل ہوگا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں