سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر پاکستانی شہری کی طرف سے دیے جانے والے تحفے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری نے اپنے سعودی دوست کی شادی میں شرکت کی، اس موقع پر پاکستانی دوست نے سعودی شہری سے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ میری طرف سے آپ کیلئے تحفہ ہے، خدارا اسے قبول کر لیں۔
7سابق ارکان اسمبلی نے پرویز خٹک کی پارٹی سے تعلقی کا اعلان کر دیا
دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی شہری اپنے سعودی دوست کو شادی کا تحفہ پیش کر رہا ہے جبکہ دولہا کے رشتے دار نے پاکستانی شہری کے تحفہ دینے اور شادی میں شریک ہونے پر شکریہ ادا کیا۔
سعودی دولہا نےاس موقع پر اپنے پاکستانی دوست کیلئے کہا کہ اللہ پاک آپ کو صحت و تندرستی عطا کرے اور اپنی بے شمار نعمتیں آپ پر نچھاور کرے۔