اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف، سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے درمیان آئندہ عام انتخابات، قومی اسمبلی کی تحلیل اور نگران سیٹ اپ پر مشاورت ہوئی ہے، مشاورت وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ہوئی۔
بلاول کسی افریقی ملک کا بھی وزیراعظم نہیں بن سکتا، شیخ رشید
وزیراعظم ہاؤس سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور و خوص کیا گیا اور صلاح و مشورہ ہوا۔
شہباز زرداری ملاقات، الیکشن بروقت کروانے پر اتفاق
ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ میاں شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان گزشتہ دنوں بھی لاہور میں اہم ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں کے سیاسی رفقا بھی شریک ہوئے تھے لیکن اس کے بعد دونوں رہنماؤں نے ون ٹو ون بھی تقریباً ایک گھنٹے طویل ملاقات کی تھی۔
آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا نگراں وزیراعظم بنانے پر اتفاق
ذرائع نے اسی ضمن میں بتایا ہے کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کی قیادت کا اہم اجلاس جمعرات کو بلائے جانے کا بھی امکان ہے۔