محکمہ موسمیات کی20 سے 22 جولائی تک بارش کی پیش گوئی

rain

بارشیں ہی بارشیں محکمہ موسمیات نے پیشگی بتا دیا


محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر دی۔

رپورٹ کےمطابق سندھ سمیت ملک بھر میں رواں ہفتے مون سون کی مزید بارشوں کا امکان ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد میں مون سون کا دوسرا اسپیل داخل ہو گیا ہے جہاں بارش سے موسم خوشگوار ہوا وہیں کئی گھنٹوں کی بارش سے راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آگئےہیں۔

موسمیاتی تبدیلی کا شاخسانہ، سمندروں کی رنگت تبدیل ہونے لگی

شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم جزوی ابرآلود جبکہ رات اور دن میں ہلکی ہلکی بوندا باندی ہونے کا امکان ہے، سندھ حکومت نے تمام بیراجوں کے چیف انجنیئرز کو الرٹ جاری کیا ہے کہ شہر میں جمعرات سے مون سون کا دوسرا سسٹم داخل ہو گا جس کے باعث 20 سے 22 جولائی تک کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

امریکہ، یورپ میں گرمی کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان

دوسری جانب 19 سے 22 جولائی کےدوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ ،لاہور اور ڈی جی خان میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل بروز جمعرات کے روز کشمیر، خطہ پوٹھوہار ،اسلام آباد ، پنجاب، شمال مشرقی اورجنوبی بلو چستان ،خیبر پختونخوا اور سندھ میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےاس دوران کشمیر،شمال مشرقی/جنوبی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار ،اسلام آباد اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں