قومی خفیہ راز افشاں کیوں کئے؟ اسد عمر اور شاہ محمود طلب


وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے قومی خفیہ راز افشاں کرنے کے الزام پر چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو بھی طلب کر لیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے پی ٹی آئی کے ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو 24 جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

جب کہ سابق وزیر اعظم کو جے آئی ٹی کے سامنے 25 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کے معاملے پر مطلوبہ دستاویزات ساتھ لے کر آئیں۔

نوٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں طلب کیا گیا ہے، سابق وزیر اعظم کی جانب سے پیش نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

 


متعلقہ خبریں