پنجاب میں 4 سال کے دوران 1026 خواتین قتل ، 3914 کیساتھ زیادتی


اسلام آباد(احسن واحد ) پنجاب میں گزشتہ  4 سال کے دوران 1026 خواتین کو قتل اور 3914 کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ اس بات کاا نکشاف نیشنل کمیشن پنجاب کی جانب سے انسانی حقوق کمیٹی میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کمیٹی کی کنوینر ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے واقعات سے متعلق رپورٹ کے اعدادو شمار بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 2019 میں خواتین کیخلاف 18 ہزار 460 واقعات ،2020 میں 18ہزار 218 ،2021 میں 24 ہزار 554 ،2022 میں 24 ہزار 552 واقعات رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ چار سال کے ڈیٹا کے مطابق 17 ہزار 316 خواتین اغوا ہوئیں ، 3914 خواتین کےساتھ ریپ کے واقعات ، ایک ہزار 26خواتین کا قتل ہوا ، خواتین پر تشدد کے 1715 واقعات ہوٸے، اس کے علاوہ خواتین کے ساتھ گینگ ریپ کے 268 ،عزت کے نام پر قتل کے 176 ، تیزاب پھینکنے کے 41 واقعات ہوئے۔

خواتین پر تشدد، ہراسگی، زیادتی اور قتل کے جرائم میں سزائوں کی شرح 0٫5 فیصد ہونے کا انکشاف

اپنے خونی رشتوں کے ہاتھوں 58 خواتین کی عزت پامال ہوئی ، خواتین کی زبردستی شادی کے 14 اور کم عمری میں شادی کے 13 واقعات رپورٹ ہوٸے، لڑاٸی جھگڑوں کو ختم کرنے کیلٸے 6 خواتین کو ونی کیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں