12 اگست کو اسمبلی تحلیل ہوئی تو 11 اکتوبر سے پہلےالیکشن کرا دیں گے، الیکشن کمیشن

Election Commission

الیکشن کمیشن کا انتخابات میں تاخیر کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کیخلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ


الیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات کی ممکنہ تاریخ سے متعلق بتا دیا۔

اسپیشل سیکرٹری ظفر اقبال نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ 12 اگست کو مدت مکمل ہونے پر اسمبلی تحلیل ہوئی تو 11 اکتوبر سے پہلےالیکشن کرا دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سکیورٹی اہلکار لازمی ملیں گے، پرانی حلقہ بندیوں پر الیکشن ہو گا، الیکشن کیلئے واٹر مارک پیپر لے لیا، تمام اداروں سے رابطہ ہے، ڈی آر او اور آر او کے لیے عدلیہ سے رجوع کیا ہے، الیکشن کیلئے مکمل تیار ہیں، مواد تیار کر رکھا ہے، رجسٹرار ہائی کورٹس سے آر اوز کے لیے درخواست کی ہے۔

اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتظامی افسران ، اپنے افسران اور جوڈیشل افسران کو استعمال کر سکتا ہے، نئی انتخابی اصلاحات کے مطابق الیکشن کرائیں گے۔


متعلقہ خبریں