عائشہ نسیم کا اپنے کیریئر کے عروج پر کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ


پاکستان کرکٹ ٹیم کی 18 سالہ عائشہ نسیم نے اپنے کیریئر کے عروج پر کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق عائشہ نسیم نے کچھ عرصہ پہلے اپنے انجری کی شکایت کے دوران پی سی بی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا تھا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں منانے کی کوشش کی تاہم بورڈ کو کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے آفیشل پرومو سے بابر اعظم غائب

18 سالہ عائشہ نسیم نے اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران 4 ون ڈے اور 30 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں،ان کا شمار قومی کرکٹ ٹیم کی بہترین ہنٹرز میں ہوتا تھا، عائشہ نسیم نے 2020 میں پاکستان کے لیے بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ عائشہ نسیم نے اتنی جلد ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پی سی بی کو وجوہات سے آگاہ نہیں کیا۔

 


متعلقہ خبریں