بغداد: قرآن پاک کی بیحرمتی کی ناپاک جسارت کی اجازت دینے پر عراق نے سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے کی اجازت دینے کے خلاف عراق میں سویڈن کے سفارتخانے کے سامنے شدید احتجاج کیا گیا۔
مظاہرین نے سویڈن کے سفارتخانے پر دھاوا بول دیا اور سفارتخانے کو آگ لگا دی۔
مظاہرین نے حکومت سے سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ غم و غصے سے بھرے مظاہرے کا مطالبہ مانتے ہوئے عراقی حکومت نے سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلیاں، امریکی شہر دھنسنے لگا
عراق کے وزیر اعظم نے کہا کہ اگر دوبارہ سویڈن نے قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کی تو سویڈن سے سفارتی تعلقات بھی مکمل طور پر ختم کردیں گے۔
عراقی حکومت نے سویڈش ٹیلی کام کمپنی ایرکسن کا ورکنگ پرمٹ بھی معطل کر دیا۔