مقررکردہ سرکاری قیمت پر ایل پی جی کی عدم فروخت پر ایل پی جی انڈسٹریز نے ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کراچی عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 5 اگست سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔
ملک بھر میں ڈیزل کے بحران کا خدشہ
عرفان کھوکھر کا کہنا تھا ملک میں کہیں بھی مقررہ سرکاری قیمت پر ایل پی جی فروخت نہیں ہو رہی۔
بلیک مارکیٹنگ کے باعث کراچی سے خیبر پختونخوا تک زائد قیمتوں پر ایل پی جی فروخت ہو رہی ہے۔
یاد رہے کہ پٹرولیم ڈیلرز نے کل ہڑتال کرنے کا اعلان کررکھا ہے ۔