ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز کی کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 22 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1542 روپے اضافے سے 191100 روپے ہے۔