سعودی وزٹ ویزا سے متعلق اہم خبر


سعودی وزارت حج و عمرہ نے “ذاتی وزٹ” ویزے کے فوائد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی شہری اپنے دوستوں کو عمرہ کرنے کے لیے سعودی عرب مدعو کرسکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز وزارت نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ سعودی شہری “ذاتی وزٹ ویزا” کے ذریعے اپنے دوستوں کو عمرہ کرنے کے لیے دعوت دے سکتے ہیں۔

ترجمان وزارت نے وضاحت کی کہ اس ویزا کے 4 فوائد ہیں، یہ ویزا ایک سفر یا کئی دوروں کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔ اس ویزا سے عمرہ ادا کرنے کا موقع ملتا ہے۔

اس کے علاوہ مسجد نبوی اور روضہ اقدس کی زیارت نصیب ہوتی ہے اور سعودی عرب کے تمام علاقوں اور شہروں کے سیاحتی اور تاریخی مقامات کے دوروں کا موقع ملتا ہے۔


متعلقہ خبریں