یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو سابقہ پی ٹی آئی دور کا اعزازیہ دینے کا فیصلہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیا مہنگی ہوگئیں

فائل فوٹو


یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو فی ڈیلی ویجر 12ہزار روپے کا اعزازیہ ملے گا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو سابقہ پی ٹی آئی دور کا اعزازیہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اعزازیہ کارپوریشن کے مستقل، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو ملے گا، مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کو بنیادی تنخواہ کےبرابراعزازیہ دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈیلی ویجز ملازمین کو فی ڈیلی ویجر 12ہزار روپے کا اعزازیہ ملے گا، ملازمین کو مالی سال 2020-21 کا اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعزازیہ30جون2021کوکارپوریشن میں خدمات انجام دینےوالےملازمین کوملےگا تاہم اعزازیہ کے حصول کے لئے 2020-21میں کم از کم 90 دن ڈیوٹی کی شرط عائد ہے۔


متعلقہ خبریں