اسلام آباد (رومان)اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید نے سیکرٹریٹ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید نے سی ڈی اے، ڈی ایم اے اور آئی سی ٹی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ بہارہ کہو بائی پاس پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انسداد تجاوزات آپریشن کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے متعدد غیر قانونی/غیر مجاز تعمیرات کو مسمار کروا دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے تجاوزات کرنے پر چھے افراد کو گرفتار کر لیا۔
جبکہ تین غیر مجاز بلاک فیکٹریاں سیل کر دی گئی۔
اس کے علاؤہ ایک شخص کو ون وہیلنگ/ریش ڈرائیونگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔