راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش ، نشیبی علاقے زیر آب

فائل فوٹو


راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں شدید بارشیں ہوئیں ،کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

محکمہ موسمیات نے آج سے  پیر تک موسلا دھار بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے ندی نالوں میں طغیانی جبکہ مری،گلیات، آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

بارش کے باعث آئیسکو کے 40 سے زائد فیڈرز پر ٹرپنگ اور فالٹ رپورٹ

محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، اٹک ، چکوال ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال ، لاہور اور شیخوپورہ کے علاوہ بلوچستان اور کراچی میں بادل برسنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں