حیات آباد خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ، سہولت کاری کے شبے میں 3 مشتبہ افراد گرفتار


پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی پر خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، سہولت کاری کے شبے میں 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے  کہ خودکش حملہ آور پجگی کے علاقے سے گاڑی میں سوار ہوا اور مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا حیات آباد پہنچا جس کا ٹارگٹ سکیورٹی فورسز کی گاڑی تھی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ خود کش حملہ آور کے زیر استعمال موبائل سم کسی اور شخص کے نام پر تھی ، دوران تفتیش سم کے مالک نے پولیس کو بیان دیا کہ مجھ سے موبائل سم گم ہو گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے ملک کے مختلف مقامات سے آنے والی کالز پر بات کی۔

 


متعلقہ خبریں