صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کا گوشت سستا ہو گیا۔
برائیلر مرغی کا گوشت14 روپے سستا ہونےکےبعد سرکاری قیمت 579 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، زندہ برائیلر مرغی کا گوشت تھوک ریٹ 372 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہےجبکہ زندہ برائیلرمرغی کا پرچون ریٹ 386 روپے فی کلو کر دیا گیا ہے۔
ڈالر مزید تگڑا ، روپیہ کمزور ، اسٹاک ایکسچینج 46 ہزار کی حد عبور کر گیا
خیال رہے کہ گزشتہ روز پرچون سطح پر برائیلر گوشت کی فی کلو قیمت میں 18 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد 593 روپے جبکہ زندہ برائیلر مرغی کی قیمت میں 12روپے کے اضافے سے 395روپے فروخت ہو رہی تھی۔