انڈونیشیا میں کشتی سمندر میں ڈوب گئی، 15 افراد ہلاک

Boat

انڈونیشیا میں کشتی سمندر میں ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک ہو گئے. 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سولا ویسی میں ڈوبنے والی کشتی پر40 افراد سوار تھے۔

مراکش کے ساحل کے قریب کشتی ڈوب گئی، 6 افراد ہلاک

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیشنل سرچ اینڈ ریسکیوایجنسی (ایس اے آر )بسر ناس کے اہلکار نے بتایا ہے کہ 15 لاشوں کو ریسکیو کرنےکے بعد 33  مسافروں کو بھی کامیابی کیساتھ ریسکیو کرلیا گیا ہے،  بچ جانے والوں کو معمولی زخم آئےہیں جنہیں علاج کے لیے ہسپتال پہنچا دیا ہے۔

نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے مطابق ایک وقت میں کشتی زیادہ سے زیادہ 20 سے 25 افراد کے لے جا سکتی تھی،وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے کشتی الٹ گئی۔

 


متعلقہ خبریں