پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے، ہرشل گبز


سابق جنوبی افریقی بیٹر ہرشل گبز کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے۔

عدم تسلسل ضرور ہے لیکن سب جانتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم میچ ڈے پر کیسے کلک کر سکتی ہے ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ ہے، انضمام الحق

اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان ٹیم میں ہمیشہ ایکس فیکٹر پایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ خطرناک ٹیم ہے۔

ورلڈ کپ کی کنڈیشنز پاکستان کے لیے سازگار ہیں ، یہ ٹیم ٹاپ فور میں شامل ہو گی۔یاد رہے کہ میگا ایونٹ کا انعقاد بھارت میں ہوگا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں