مسلسل بارش کی وجہ سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل منسوخ کردیا گیا۔
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 12 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، واضح رہے کہ کولمبو میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 166 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے تیز بیٹنگ کی اور 47 گیندوں پر 51رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ امام الحق 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
کولمبو ٹیسٹ، نسیم شاہ اور ابرار احمد کی تباہ کن باؤلنگ، سری لنکا آل آؤٹ
کپتان بابراعظم 28 رنز کے ساتھ جبکہ عبداللہ شفیق شاندار 87 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، پاکستان کے دونوں کھلاڑیوں کو اسھیتا فرنینڈو نے آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز شان دار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 166 رنز پر آؤٹ کردیا تھا،کولمبو میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اور پوری ٹیم 166 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔