پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوانوں کو وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے نیٹ ورک میں شامل ہونے کی پیشکش کر دی۔
تحریک انصاف کے مزید 2 رہنما پرویزخٹک کے قافلے میں شامل ہو گئے
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپر احسن اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج میں لاہور کے مال میں کافی کیلئے رکا تو وہاں میرا ایک صاحب سے تعارف ہوا، انہوں نے سٹینفورڈ یونیورسٹی امریکہ سے انجینئرنگ میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ہے، میں اس شخص سے مخاطب ہوا اور کہا کہ آپ نے قومی اثاثہ دریافت کرکے میرا دن بنا دیا ہے۔
شاہد خان خٹک کا پرویز خٹک کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ میں ایسے تمام اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ منصوبہ بندی اور ترقی کی وزارت کے ذریعے شروع کیے گئے چیمپیئنز آف ریفارم (COR) نیٹ ورک میں شامل ہوں تاکہ قوم ان کی مہارت سے فائدہ اٹھا سکے۔
Today I stopped for coffee at Mall of Lahore and a gentleman introduced himself and I found that he had Masters and Ph.D from Stanford University, USA in engineering. I told him that you have made my day by discovering a national asset. There are many like him. I urge all such…
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) July 24, 2023