محمد عامر کی ریڈ بال کرکٹ میں واپسی، مکی آرتھر نے خوش آمدید کہہ دیا

muhammad amir

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ڈربی شائر کے ساتھ 2024 کے سیزن کے لیے معاہدہ کر لیا۔

محمد عامر بطور بطور اوورسیز پلیئر اگلے سیزن کے پہلے ہاف کے لیے دستیاب ہوں گے جب کہ وائٹالٹی بلاسٹ کے گروپ اسٹیج کے تمام میچز کھیلیں گے۔

ڈربی شائر کے کرکٹ ہیڈ مکی آرتھر نے خوش آمید کہتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عامر دنیا کے بہترین بولر ہیں، خوشی ہے کہ ڈربی شائر میں ان کی واپسی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد عامر ہماری ریڈ بال اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تمام بولرز کو لیڈ کریں گے، مجھے ان کی تمام خصوصیات کا اندازہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ ڈربی شائر کے تمام چاہنے والے محمد عامر کو سپورٹ کریں گے۔


متعلقہ خبریں