پاکستان انٹرنیٹ پابندیوں کے حوالے سے تیسرا بدترین ملک


پاکستان کو انٹرنیٹ پر پابندیوں کے حوالے سے دنیا کا تیسرا بدترین ملک قرار دے دیا گیا۔

نجی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان رواں سال انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ پابندیاں لگانے والے ممالک میں ایران اور بھارت کے بعد تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ پابندیاں 9 مئی کو سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے بعد نافذ کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلحہ لائسنس کی فیسوں میں بھاری اضافہ

جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 9 مئی کے بعد پاکستان میں ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب تک رسائی پر پابندی عائد کی گئی جبکہ کئی دنوں تک ملک بھر میں شہریوں کو سیلولر نیٹ ورک میں رکاوٹوں کا بھی سامنا رہا۔

نجی کمپنی کی جاری کردہ رپورٹ میں ایشیا کو انٹرنیٹ پابندیوں کا مرکز بھی قرار دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں